امریکا کا بڑی تعداد میں ایرانی جنگی ہتھیار قبضے میں لینے کا دعویٰ

391

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحریہ عرب سے بڑی تعداد میں ایرانی ہتھیار قبضے میں لے لیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ امریکی نیول کی جانب سے کیا گیا ہے، امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بھاری اسلحہ قبضے میں لیا گیا ہے جو ایرانی ساختہ ہے۔

امریکی بحریہ کے مطابق قبضے میں لیے گئے ہتھیار کا ڈیزائن اور بناوٹ ایرانی ہے جن میں 150 اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ، زمین سے فضا میں مارکرنے والے اور دیگر جنگی ساز و سامان شامل ہے۔

عسکری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل روس کے ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل کورنیٹ کی نقل ہے۔