گریس اور ڈنمارک کا شہزادہ اور شہزادی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ پہنچ گئے ،

359

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گریس اور ڈنمارک کا شہزادہ اور شہزادی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ پہنچ گئے ،ڈی آئی جی آپریشن مقصود میمن نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گریس او ڈنمارک کا شہزادہ نکولاس اور شہزادی نانیانہایس ایس یو یقنٹ پہنچے ،اس موقع پر معزز مہمانوں کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی جانب سے مہمانوں کو سلامی دی گئی اور انہیں ایس ایس یو کا دورہ کروایا۔

مہمانوں کو ایس ایس یو کی خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی ،ایس ایس یو کی سخت ٹریننگ اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا۔بریفنگ کے دوران مہمانوں کو بتایا گیا کہ ایس ایس یو ملک کا واحد قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہے جو آئی ایس او سرٹیفائڈ ہے۔واضع رہے کہ شہزادہ اور شہزادی پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔