سمت پٹیل نے پی ایس ایل کو خوش آئند قرار دے دیا

619

سمت پٹیل نے پاکستان سپر لیگ فائیو کو پاکستان میں ہونے کو خوش آئند قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم اور لاہور قلندرز کے کھلاڑی سمت پٹیل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 5  کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈز پر کھیلنا بہت اچھا رہتا ہے مداحوں کو اپنے اسٹارز دیکھنے کا موقع ملتا ہے، ہر ملک کا حق ہوتا ہے کہ کرکٹ اس کے اپنے ہی ملک میں ہو۔

سمت پٹیل نے کہا کہ کرس لین اور محمد حفیظ کی موجودگی میں بیٹنگ اور حارث رؤف کی موجودگی میں لاہور قلندرز کا بولنگ اٹیک بہت بہتر ہے۔

سمت پٹیل نے پاکستان سپر لیگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل اچھی لیگ ہے اور بولنگ کا معیار شاندار ہے۔