313مزارات اور درگاہوں پر صرف 58 پولیس اہلکارتعینات ہونے کا انکشاف ،

186

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے313مزارات اور درگاہوں پر صرف 58 پولیس اہلکارتعینات ہونے کا انکشاف ہواہے،شرقی میں 29، ملیرمیں 41، کورنگی میں 61مزارات ودرگاہیں ہیں ، جہاں اہلکاربھی تعینات نہیں ہے۔

جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں مزارات،درگاہوں پرناقص سیکیورٹی سے متعلق دائردرخواست کی سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے اے آئی جی کراچی کی رپورٹ میں درخواست گزارکے خدشات درست قرار دیدیئے۔

رپورٹ میں کراچی کے313مزارات،درگاہوں پر صرف 58 پولیس اہلکارتعینات ہونے کا انکشاف ہوا، مزارات اور درگاہوں پر سرے سے کوئی ایک اہلکار تعینات ہی نہیں، شرقی میں 29، ملیرمیں 41، کورنگی میں 61 مزارات ودرگاہیں ہیں ، جہاں اہلکار تعینات نہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا عبد اللہ شاہ غازی کے مزارپرایک شفٹ میں8سے10اہلکارتعینات ہیں، ضلع جنوبی میں13،وسطی میں45،سٹی میں53،غربی میں 71درگاہیں ہیں، 313 مزارات میں 2 اے ایس آئی،15 کانسٹیبل،41لیڈی کانسٹیبل تعینات ہیں