ترک صدر سے نماز جمعہ پڑھانے کی درخواست

619

صدر مملکت عارف علوی اور ایوان صدر کی مسجد کے امام نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو نماز جمعہ کی امامت کی دعوت دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جارہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی اور ایوان صدر کی مسجد کے امام ترک صدر کو نماز جمعہ پرھانے کی دعوت دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/miqazi/status/1228314350160678912?s=20

ایوان صدر کی مسجد کے امام نے جائے نماز چھوڑتے ہوئے ترک صدر سے نماز جمعہ  کی امامت کی پیشکش کی،پیشکش کرنے پر طیب اردوان نے آگے بڑھ کر امام مسجد کا شکریہ ادا کیا اور ان سے کہا کہ آپ جاری رکھیں میں آپکی اقدار میں پڑھوں گا۔

واضح رہے کہ ترک صدررجب طیب اردوان حافظ قرآن ہیں۔