پی ٹی آئی نے ڈی ایس ریلوے کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے سے روک دیا

266

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ کراچی کے ساتھ ظلم و زیادتی برداشت نہیں کریں گے،فردوس شمیم نقوی نے سوال کیا کہ تحریری فیصلہ آیا جوگھر توڑنا شروع کردئیے گئے کورٹ کے احکامات کے مطابق متبادل رہائش دیئے بغیر آپریشن غیر قانونی ہے،

سٹی اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے وفد کی ڈی ایس ریلوے سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ زمین پر قبضہ میں ملوث ریلوے اور ایس بی سی اے کے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے،

فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ اب کراچی میں کہیں بھی تو پھوڑ ہوئی ہمارے منتخب نمائندے جائے وقوعہ پر موجودہونگے توڑ پھوڑ نہیں کرنے دینگے پہلے متبادل جگہ دی جائے،

ریلوے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے ڈی ایس ریلوے کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے سے روک دیا ہے۔ ریلوے حکوم کے مطابق آپریشن کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کمشنر کراچی سے ملاقات کے بعد ہی کیا جائے گا۔