پاکستان رینجرز(سندھ) نے ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کی خشخاش اور چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،

317

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز(سندھ) کی جانب سے کسٹم حکام کواسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع خیر پور کے علاقے ٹھیری بائی پاس چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ اشیاء جس میں 8500 کلو گرام خشخاش اور 20140 کلو گرام چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرک کی تلاشی کے دوران درج بالا نان کسٹم پیڈ اشیاء بر آمد کرلی گئیں جس کی مالیت تقریباَ 2کروڑ50 لاکھ روپے ہے۔ برآمدکی گئی اشیائ بمعہ ٹرک اور ڈرائیور کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا،ٹیپو سلطان پولیس اور رینجرز کا عمر کالونی اور اطراف کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ،سرچ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستے سیل گھر گھر تلاشی جاری، سرچ آپریشن میں لیڈیز سرچر بھی حصہ لے رہی ہیں