پاکستان میرا دوسرا گھر ہےاور کشمیر پر ہمارا موقف پاکستان کے ساتھ ہے، اردوان

293

اسلام آباد:ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ “پاکستان میرا دوسرا گھر ہے ،کشمیر میرےلیے وہی حثیت رکھتا ہے جو پاکستان کیلئے رکھتا ہے”۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں مشترکہ اجلاس سےخطاب سے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے ،کشمیر میرےلیے وہی حثیت رکھتا ہے جو پاکستان کیلئے رکھتا ہے، ترک عوام کی جانب سےتمام پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ترک صدر نے کہا کہ کہ ترکی کی آزادی میں برصغیر کےمسلمانوں کے جذبہ اور کردار کوفراموش نہیں کرسکتے،پاکستان اور ترکی مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار کے حامل ممالک ہیں ۔

طیب اردوان  نے کہا کہ ہمارے دکھ اور خوشیاں مشترکہ ہیں، پاکستان کے ساتھ دل کا رشتہ ہے، پاکستانی بہن بھائیو، آپ سے نہیں تو کس سے محبت کریں گے،سرمایہ کاروں کے بڑے گروپ کے ساتھ پاکستان آیا ہوں۔ مجھ پر ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت نہ کرنے کا دباؤ ہے لیکن میں یقین دلاتا ہوں کہ مین آپ کے ساتھ ہوں ، مستقبل میں بھی پاکستان کا ساتھ دیتے رہیں گے، ہر دکھ، درد میں ساتھ دینے پر پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں۔

رجب طیب اردوان نے معیشت کے حوالے سے کہا کہ اقتصادی ترقی چند دنوں میں حاصل نہیں ہوتی، اس کیلئے  مسلسل محنت اور جدوجہد درکارہے، پاکستانی حکومت کے اقدامات سے تجارت کیلئے ساز گار ماحول بن رہا ہے۔

صدر اردوان نےفلسطین پر امریکی پلان امن منصوبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قبضے کا منصوبہ ہے اور ہم اپنے موقف پر دقائم ہیں ،دعا ہے پاک ترک محبت ہمیشہ قائم رہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ پہنچ گئے

ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس سے  پہنچ گئے، ترک صدر پارلیمنٹ سے خصوصی خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےخطاب کریں گے،جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

پاک ترک اسٹریٹجک تعاون کونسل کی مشترکہ صدارت کریں گےجس کے اختتام پرمشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

صدر طیب اردوان اور وزیر اعظم عمران خان مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

13-02-2020

ترک صدر طیب اردوان پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر دو روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔رجب طیب اردوان اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے تو وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کے اراکین نے ترک صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔

طیب اردوان کے دورے کے دوران دفاع، ریلوے، اطلاعات، معیشت اور تجارت پر متعدد معاہدے ہوں گے جبکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوہری شہریت کے ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔

ترک صدر 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

دونوں رہنما پاک ترک اسٹریٹجک تعاون کونسل کی مشترکہ صدارت کریں گے جس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

صدر طیب اردوان اور وزیر اعظم عمران خان مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔