پرانی عمارت گرنے سے  4 افراد جاں بحق

262

لاہور:تھانہ شفیق آباد کے قریب عمارت گرنے سے4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔  

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ٹیموں کی جانب سے حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے  زخمیوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت پرانی تھی جس کی ازسرنو تعمیر جاری تھی تاہم عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت خضر حیات، عبدالرشید اور ابو ہریرہ کے نام سے ہوئی ہیں۔