جنوبی افریقہ کی دورہ پاکستان سےمعذرت

431

کراچی: جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ (سی ایس اے) نے وقتی طور پر پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہےکہ جنوبی افریقی بورڈ نے کھلاڑیوں کےورک لوڈ کے پیش نظردورہ ملتوی کیا ہے۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹو پی سی بی  وسیم خان کا کہنا ہےکہ ہم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے خواہاں تھے مگرہم کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے فیصلے  کا احترام کرتے ہیں۔  کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو پیش نظر رکھنا کسی بھی کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور اس حوالے  سے یہ فیصلہ قابل فہم ہے۔

وسیم خان نے کہاکہ خوشی ہے کہ کرکٹ ساؤتھ  افریقہ محدود فارمیٹ کی اس سیریز کا اہتمام جلد از جلد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ  اور سی ایس اے دورے کیلئے نئی ایف ٹی پی(فیوچر ٹور پروگرام) میں جگہ تلاش کررہے ہیں ، کوشش ہوگی کہ سیریز رواں سال میں شیڈول کی جائے۔

واضح رہے پاکستان نے جنوبی افریقہ کے مابین 3ٹی 20 میچز کی سیریزرواں سال کے مارچ میں متوقع تھی۔