پاکستان ہومیو پیتھک فزیشنز سوسائٹی کے تحت ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سندھ کے آفس میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،

628

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہومیو پیتھک فزیشنز سوسائٹی کے تحت ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سندھ کے آفس میں ایک روزہ فری ہومیو پیتھک میڈیکل کیمپ کل بروز اتوار مورخہ16فروری کو لگایا جا رہا ہے جس سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ بھرپور استفادہ کر سکیں گے ۔

انچارج ویلفیئر برانچ ظفر آرائیں کے مطابق کیمپ کا افتتاح فرحت علی جونیجو (پی ایس پی )ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کرینگے۔ہیومن رائٹس ڈیویلپمنٹ اوربٹلہ امپیکس کے اشتراک سے منعقد ہونیوالا فری میڈیکل کیمپ DIGانویسٹی کیشن آفس شاہراہ لیاقت نزد جامع مسجدیعقوبیہ بولٹن مارکیٹ میں صبح11بجے سے شام5بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا ۔

پاکستان ہومیو پیتھک فزیشنز سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عابد علی ،وائس چیئرمین ڈاکٹر ابوبکر میمن ،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر وقار حسین اور ڈاکٹر نازیہ صابری سمیت دیگر تجربہ کار ماہر ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز ہائی بلڈ پریشر ،شوگر ،ہیپا ٹائٹسA,B,C،کولیسٹرول ،ڈینگی ،ٹائیفائیڈ ،ملیریا ،پان گٹکے سے متاثرہ منہ کے کینسر کا شکار مریض،پٹھوں کے درد ،کمر درد ،جوڑوں ،دانتوں اور آنکھوں کے امراض سمیت دیگر موذی امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت معائینہ کریں گے اور فری ادویات بھی مہیا کی جائیں گی جبکہ کیمپ میں جدید کمپیوٹرائزڈ مشینوں پر فری میڈیکل ٹیسٹ ،بلڈ ٹیسٹ اور الٹرا ساﺅنڈ کی سہولت بھی ہو گی ۔