کلفٹن ریسٹورنٹ میں آ تشزدگی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خا کستر ہوگیا ،

854

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں واقع ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خالستر ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کلفٹن بوٹ بیسن ماڈل تھانے کے علاقے کلفٹن بلاک 5 میں واقع نجی ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور ریسٹورنٹ کے نصف حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،

ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھتے ہی ریسٹورنٹ کے عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، اس دوران پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے بھی پہنچ گئے

، فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد ریسٹورنٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا اس دوران ریسٹورنٹ کا کچن اور اس سے متصل ایریا مکمل جل گیا، فائر بریگیڈ کے عملے نے ریسٹورنٹ کو مکمل جلنے سے بچا لیا،تاہم آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، فائر بریگیڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا۔