سمندری حدود کی خلاف ورزی پر23 بھارتی ماہی گیر گرفتار ،

265

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ت23 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کموڈور جواد احمد نے اپنی پریس بریفنگ میں بتایا کہ رات گئے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو اطلاع ملی کہ سرکریک کے قریب بھارتی فشنگ بوٹس پاکستانی ساحل کے قریب ہیں،

جس پر پی ایم ایس اے کے جہاز اور فاسٹ رسپانس بوٹس نے پاک بھارت سمندری سرحد میں گشت شروع کیا اور سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر تئیس بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ اس سال کی یہ پہلی کارروائی ہے، کارروائی میں چار بھارتی کشتیوں کو پکڑا گیا ہے اور ان میں سوار ماہی گیروں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، پکڑے گئے ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق بھارت سے ہے جوکہ مچھلی پکڑتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔پی ایم ایس اے کے مطابق کارر وائی کے دوران پکڑے گئے بظاہر ماہی گیروں کو ڈاکس تھانے کی پولیس کے حوالے کیا جائے گا جہاں ان کی ہر زوائیے سے تفتیش کی جائے گی۔