کراچی: ماں کی لاش 12 سال تک محبت کی بناء پر فریزر میں رکھی رہی

878
 پوسٹ مارٹم رپورٹ: پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا

گلشن اقبال (کراچی): پولیس نے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں کچرے کے ڈھیر سے ایک عورت کی 12 سال پرانی لاش کی باقیات دریافت کیں۔

ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم کے مطابق باقیات کی شناخت  ذکیہ خاتون  کے نام سے ہوئی ہے جو 12 سال قبل فوت ہوگئی تھی۔ تنویرعالم نے انکشاف کیا ہے کہ گلشنِ اقبال بلاک 11 میں اس کے اپارٹمنٹ میں فریزر سے اس عورت کی باقیات بازیافت کی گئی تھیں جس کے بعد اس کو کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا گیا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق خاتون کی لاش کو اس کے بچوں شگفتہ اور احسان نے پچھلے 12 سالوں سے محبت کی بناء پر فریزر میں محفوظ کیے رکھا۔ جب ان کی والدہ کی موت ہوگئی تو بہن بھائیوں نے لاش کو دفنانے کے بجائے اسے فریزر میں رکھا تاہم کچھ ماہ قبل دونوں بہن بھائیوں کی بھی وفات ہوچکی ہے۔

بچوں کی موت کے بعد ان کے 70 سالہ چچا محبوب ان کے  اپارٹمنٹ میں گئے جہاں انہیں  فریزر سے باقیات ملیں جس کے بعد انہوں نے باقیات کو کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا۔

واضح رہے کہ چچا محبوب کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ بھیج دیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔