ریلوے اور سندھ پولیس کے افسران کے لیے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں آگاہی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ،

256

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں آگاہی کے لئے ریلوے پولیس اور سندھ پولیس افسران کے لئے دو روزہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلشن اقبال میں کیا گیا۔

ور کشا پ میں اقبال ڈیتھو اور عامر مرزا نے بچوں کے حوالے سے ملکی وصوبائی سطح پر موجود قوانین کے بارے میں پولیس افسران کو آگاہی دی۔اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کیا۔

مقررین نے بچوں سے متعلق جنسی جرائم، غفلت ،تشدد اور بچوں سے زیادتی کے واقعا ت پر پو لیس افسران کے کردار اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔تقریب کے اختتام پر ڈی جی سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی ڈاکٹر عظیم الرحیم خان میو نے تربیتی پروگرام کے شرکاءاور سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے تمام افسران کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔