کورنگی مرتضیٰ چورنگی آتشزدگی ، نجی گارمنٹس کمپنی کے فائراینڈ سیفٹی ٹیم نے اپنی مدد آپ آگ پر قابو پالیا ،

250

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی انڈسٹریل ایریا مرتضیٰ چورنگی کے قریب لبریکنٹس آئل کمپنی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے سامنے والی کمپنی آرٹیسٹک فیبرک اینڈ گارمنٹس انڈسٹریز کے فائر اینڈ سیفٹی ٹیم کے جوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا ، جس پر آرٹیسٹک گروپ آف کمپنیز کے مینیجرز نے جان خطرے میں ڈال کر آگ بجھانے والے جوانوں کو شاباشی دی اور انعامات سے نوازا ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز دوپہر تقریباً پونے 2 بجے کے قریب کورنگی انڈسٹریل ایریا مرتضیٰ چورنگی کے قریب واقع لبریکنٹس آئل کمپنی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے پھیل گئی آگ اتنی شدت کی تھی کہ لبریکنٹس آئل کمپنی میں موجود کیمیکل اور آئل سے بھرے ڈرم میں دھماکے ہونے شروع ہوگئے تھے،

جس کے بعد سامنے والی کمپنی آرٹسٹک فیبرک اینڈ گارمنٹس کمپنی کے فائر اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کی پوری کوشش کرتے رہے اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر 90 فیصد کنٹرول کرلیا اور آگ لگنے کے تقریباً ایک گھنٹے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی اس سے قبل سندھ رینجرز کے جوان اور پولیس موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا اور آگ لگنے والے جگہ سے عوام کو دورکھا تاکہ کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہو ایک گھنٹے تاخیر سے پہنچنے والی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے کولنگ کا عمل شروع کیا لبریکنٹس آئل کمپنی میں لگنے والی آگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

تاہم مالی نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے آرٹیسٹک فیبرک اینڈ گارمنٹس کے فائر اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر سامنے والی کمپنی کی آگ کو قابو کیا جس پر آرٹیسٹک گروپ آف کمپنیز کے مینیجرز نے فائر اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں ایڈمن اور سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں کو شاباشی دی اور ان میں نقد انعامات تقسیم کیئے۔