پاکستان بحرین مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر

849

پاکستان بحرین مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر ہو گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان بحرین کی2 ہفتے سے جاری مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر ہو گئیں، مشق کا انعقاد نیشنل کانٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں کیا گیا، مشقوں میں  اسنائپرز نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔

اختتامی تقریب میں بحرین کے جنرل عبدالرحمان شریک ہوئے، پاک فوج کی طرف سے ایس ایس جی کے میجرجنرل ممتازحسین  نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین نیشنل گارڈز اور پاکستان کے ایس ایس جی جوانوں نے مشقوں میں حصہ لیا، مشقوں میں انسداد دہشتگردی اورکلیئرنس آپریشن کیے گئے، مشقوں میں کامبیٹ ایوی ایشن سپورٹ  اور بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔