آئل ٹینکر کیس؛ جمشید دستی کی ضمانت منظور

336

ملتان: عدالت نے جمشید دستی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 20 فروری تک حفاظتی ضمانت منظو کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کوٹ ملتان بینچ کے جسٹس مشتاق احمد  نے جمشید دستی کی غیر قانونی حراست کیس سے متعلق کی، فاضل جج نے پولیس پر براہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ بدنیتی کی بنیاد  پر مبنی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے مظفر گڑھ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے  جمشید دستی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ بنچ نے جمشید دستی کی 20 فروری تک حفاظتی ضمانت منظو کرلی۔

واضح رہے کہ جمشید دستی پر الزام ہے کہ انہوں نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر آئل ٹینکر کے عملے کو اغوا کیا اور تیل چوری کیا چانچہ ان کو  اس الزام میں ایک ہفتے قبل ملتان سے گرفتار کیا گیا تھا۔