“چاند تارہ جزیرہ” کے نام سے گوادر میں نیا جزیرہ آباد کرنے کا اعلان

1395

حکومت نے سمندری حدود میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے نیا جزیرہ آباد کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے “چاند تارہ جزیرہ” کے نام سے گوادر میں نیا جزیرہ آباد کرنے کا اعلان کردیا ہے،

ابتدائی رپورٹس کے مطابق جزیرے کا نام “چاند تارہ” اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ یہ پاکستانی جھنڈے کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کا انکشاف 78 صفحات پر مشتمل ماسٹر پلان میں ہوا ہے جس کے مطابق یہ منصوبہ حکومت پاکستان اور چین کی سرکاری کمپنی مابین مشترکہ منصوبہ ہوگا، جس کی مجموعی مالیت 132 بلین ڈالر ہے،جزیرے میں تفریحی پارک، آرٹ اینڈ کلچر میوزیم، گرینڈ تھیٹر، کنسرٹ ہال، انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر، متعدد ہوٹلز اور شاپنگ مال بنایا جائے گا، رپورٹ کے مطابق گوادر آنے والے وقت میں پاکستان اور جنوبی ایشیا کا معاشی حب بن جائے گا،

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس شاندار منصوبے سے 12 لاکھ نوکریاں پیدا ہوسکتی ہیں، دوسری جانب شہر کی فی کس آمدنی 15،000 ڈالر ہوجائے گی جبکہ پاکستان کی موجودہ فی کس آمدنی 1500 ڈالر کے لگ بھگ ہے،ماسٹر پلان نے گوادر کو پاکستان کے پہلے ٹیکس فری اور اسلحہ سے پاک معاشی زون میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی پاکستان کا موجودہ معاشی حب ہے، تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے وقت میں گوادر پاکستان کا معاشی حب بن جائے گا۔