مومن آباد اورنگی ٹاون مبینہ پولیس مقابلہ ڈاکو ہلاک ، مدگار 15اطلاع ملنے پر 3منٹ پر موقع پر پہنچ گئی ،

460

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاون پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ،اسلحہ برآمد کرلیا ،

تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود میں مدگار 15پر ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی ، فوری طور پر پولیس پارٹی اے ایس آئی عمران رشید ، پولیس اہلکار عبدالقادر ، محمد احمد خان اور ڈرائیور عمران خان موقع پر پہنچ گئے

ڈاکو نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کر دی ، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا ، ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ، لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ، تاہم رات گئے ڈاکو کی شناخت نہ ہوسکی ۔