وزیراعظم سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات

463

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی جس میں  کراچی سے متعلق ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  کی زیرصدارت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم  اجلاس ہوا، جس میں ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی سمیت وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی شرکت کی۔

 اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور سندھ کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔

اس مو قعے پر ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے تحفظات اور مطالبات پر بھی بات چیت کی گئی۔