ایم سی سی کی ٹیم 48 سال بعد پاکستان پہنچ گئی  

322

لاہور: میریلیبون کرکٹ کلب ( ایم سی سی ) کی کرکٹ ٹیم 48 سال بعد پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق تاریخ ساز میریلیبون کرکٹ کلب کے صدر کمار سنگارا پاکستان کے خلاف 3 میچز کیلئے قیادت کے فرائض نبھا ئیں گے ۔

ایم سی سی کا اسکواڈ  روی بوپارا، روز وائٹلی، ریولوف فان اور ڈیر میروو سمیت دیگر کاؤنٹی کرکٹرز بھی سکواڈ میں شامل ہیں جبکہ  3 کھلاڑیوں کا انتخاب پاکستان سپر لیگ سے کیا گیا ہے جن میں لیام ڈاؤسن، سمیت پٹیل اور فل سالٹ شامل ہیں۔

ایم سی سی کی ٹیم کل قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کیخلاف دورے کا پہلا ٹی 20میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ پاکستان شاہینز کیخلاف ایچی سن کالج گراؤنڈ میں 16 فروری کو شیڈول ہے جو 50 اوورز پر مشتمل ہوگا۔ 17 فروری کو ایچی سن کالج گراؤنڈ میں ایم سی سی کا مقابلہ ناردرن ایریاز کیخلاف ٹی 20 میچ میں ہوگا جبکہ 19 فروری کو ایچی سن کالج گراؤنڈ میں ہی ملتان سلطانز کیخلاف ٹی 20 میچ کھیل کر میریلیبورن کرکٹ کلب کی ٹیم وطن واپس روانہ ہو جائیگی۔

ایم سی سی کیخلاف میچ کیلئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ ناردرن ایریاز کی ٹیم سے محمد موسیٰ باہر ہو گئے جن کی جگہ منیر ریاض کا انتخاب کیا گیا ہے۔