آٹا اورچینی کی قیمتوں کی انکوائری رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے،مریم اورنگزیب

224

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آٹا اور چینی کی قیمتوں کی انکوائری رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آٹا اور چینی کی قیمتوں سے متعلق انکوائری میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی لی؟ اور عوام کو بتایا جائے ان سے کتنی چینی اور آٹا برآمد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عمران مافیا نے 18 ماہ میں چینی اور گندم کی قلت پیدا کر کے اور قیمت بڑھا کر کتنا ناجائز منافع کمایا، آپ کی قیادت میں پاکستان خطے میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں لیڈ کرے گا۔

ترجمان (ن) لیگ نے مزید کہا کہ عمران مافیا چور، کرپٹ ہےاس لئے رپورٹ سامنے نہیں لائی جا رہی ، عمران مافیا کو پتہ ہونا چاہئے اُن کی چوری اور کرپشن کا عوام کو پتہ چل چکا ۔