ڈیرن سیمی نے “اردو” لکھنے کا راز بتا دیا

571

کراچی: ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اردو لکھنے کے راز سےپردہ اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی کے کپتان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ انگلش میں ٹوئٹ لکھتے ہیں  اور اس کو گوگل ٹرانسلیٹر میں ڈال دیتے ہیں اس وجہ سے انکی ٹوئٹ اردو زبان میں ہوتی ہیں۔

ڈیرن سیمی نے پاکستان آکر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان میں پی ایس ایل کےحوالے سے بہت پرجوش ہوں ،مجھے آج بھی یاد ہے کہ ہم نے 2017 میں فائنل جیتاتھا۔

سیمی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا پی سی بی نے  جس طرح اس سال پی ایس ایل پاکستان میں منعقد کررہا ہے یہ گزشتہ کئی سالوں کی محنت کا نتیجہ ہے،میں کرکٹر ہوں مجھے پتہ ہے اپنے فینز کے درمیان کھیلنا کتنا اچھا لگتا ہے۔

انھوں نے مزیدکہا کہ پشاور زلمی ہمیشہ سے مضبوط ٹیم رہی ہے ہم ایک ٹیم بن کر کھیلتے ہیں ، اسی وجہ سے ہم  نے لگاتار3 بار فائنل تک رسائی حاصل کی اور ایک بار ٹورنامنٹ جیتنے میں بھی کامیاب رہے۔