اگر میں گرفتار ہوگیا تو آصفہ میری جگہ لیں گی، بلاول بھٹو

453
عمران خان نےریاست مدینہ کا نام استعمال کرکے ملک  تباہ کیا، بلاول

راولپنڈی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ حکومت کے دباؤ کے باوجود ہم کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ اگر میں گرفتار ہوگیا تو آصفہ اس جدوجہد کو جاری رکھیں گی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے اپنی نیب میں پیشی کے حوالے سے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے کے باوجود میں نے ہمیشہ اپنے آپ کو نیب کے سامنے پیش کیا جبکہ تین مرتبہ پہلے میں بھی میں نیب کو جواب دے چکا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر نیب کے اعتراضات بے بنیاد ہیں۔ جب ہم نےملک کی معاشی صورتحال اور پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا تھاتو اچانک نیب کا نوٹس آگیاجبکہ ہم واضح کرچکے ہیں کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کو پی پی پی مسترد کرتی ہے۔

چیئر مین پی پی پی نے کہا کہ میرا آج بھی موقف یہی ہے کہ میں بے گناہ ہوں۔ مجھ پر جھوٹے کیسز بنا کر صرف سیاسی انتقام لیا جارہا ہے لیکن ان کو شائد نہیں پتہ  کہ ہم  کسی بھی قسم کے دباؤ میں آنے والے نہیں، ہم ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے اور اگر میں گرفتار ہوا تو آصفہ میری آواز بنیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں نیب نے بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد آصف علی زرداری کو پہلا نوٹس بھیجا تھا جس میں اسلام آباد میں آصف علی زرداری کی کمپنی پارک لین اسٹیٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی اراضی کی قرض ذریعے مبینہ خریداری اور حدبندی کی تحقیقات کے حوالے سے پیشی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔