میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ

417

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ طالبہ نے ایف آئی اے اہلکاروں پرگرفتار ملزمان کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ طالبہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم عرفان نامی شخص نے میرے ساتھ زیادتی کی، جس کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج ہے۔
مقدمے میں نامزد ملزم عرفان اپنے دو ساتھیوں سمیت گرفتار ہے، جبکہ ایف آئی اے نے میرے ہی بھائیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔متاثرہ اسٹوڈنٹ کا موقف ہے کہ ملزمان کو چھڑانے کے لئے میراکیس خراب کیا جارہا ہے اور مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان متاثرہ لڑکی نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت اعلی حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف شفاف تفتیش کروا کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔