اے این ایف سندھ نے لاکھوںروپے مالیت کی 253کلو گرام افیون کینڈا اسمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی

299

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اینٹی نارکو ٹکس فورس سندھ نے ایشین پاکستان کنٹینر ٹرمینل پر چھاپہ مار کرلاکھوںروپے مالیت کی 253کلو گرام افیون کینڈا اسمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی ،

تفصیلا ت کے مطابق اے این ایف پولیس کلفٹن نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ساوتھ ایشین پاکستان کنٹینر ٹرمینل پر چھا پہ مار کر کنٹینر نمبر UACU-390099-7کے خفیہ خانوں سے 253کلو گرام افیون برآمد کر لی ، مذکورہ منشیات کراچی سے کینڈاسمگل کی جارہی تھی ،

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلا نے والا نامی گرامی منشیات اسمگلر شاہنواز احمد ولد عتیق احمد صدیقی کو فوری طور پر گرفتار کرلیا ، ملزم نے انتہائی مہارت سے کنٹینر کے فرش کو کاٹ کر اس کی درازوںمیں منشیات چھپائی تھی ، ملزم کے خلاف نارکو ٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ،

پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ، نیز ملزم کے دیگر ساتھیوںکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔