نیدرلینڈز کے 2 ڈاک خانوںمیں لیٹر بم دھماکے

166
نیدرلینڈ: ڈاک خانوں میں بم دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوع کو سیل کردیا ہے‘ ماہرین تفتیش کررہے ہیں

ایمسٹرڈیم (انٹرنیشنل ڈیسک) نیدرلینڈز کے 2 شہروں کے ڈاک خانوں میں مشتبہ لیٹر بم دھماکے ہوئے، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پہلا دھماکا دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں بدھ کی صبح 8 بجے ڈاک خانے میں رکھے خطوط میں ہوا۔ دوسرا دھماکا ملک کے جنوب میں واقع شہر کرکرادہ کے خطوط علاحدہ کرنے والی کمپنی کے دفتر میں صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب ہوا۔