موت قبول کرسکتا ہوں لیکن دوبارہ پیپلزپارٹی میں نہیں جاؤں گا، ذوالفقار مرزا

451

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ قیاس آرئیاں ہورہی ہیں کہ میں پیپلزپارٹی جارہاہوں، موت قبول کرسکتاہوں لیکن دوبارہ پیپلزپارٹی نہیں جاؤں گا،

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ میں بہت زیادہ بے چینی پائی جاتی ہے، ماضی میں مجھ سمیت ساتھیوں پرکئی مقدمات کئے گئے تھے، قیاس آرئیاں ہورہی ہیں کہ میں پیپلزپارٹی میں جارہاہوں، میں کبھی چور پارٹی میں دوبارہ نہیں جاؤں گا،

ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ میں آج تک پیپلزپارٹی سے لڑ رہاہوں، موت قبول کرسکتاہوں دوبارہ پیپلزپارٹی نہیں منتخب کروں گا، بلاول بھٹو میرے لیے قابل عزت ہے اور آصف زرداری بلاول کامستقبل تباہ کررہے ہیں،

آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ آج کل آئی جی کی تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے، کسی کی بھی خواہش سے آئی جی تبدیل نہیں ہوناچاہیے، ماضی کیافسروں کی نسبت کلیم امام ایک ایماندارافسر ہیں، وہ سندھ حکومت کے کرپشن کاحصہ دارنہیں بننا چاہتا، اقبال محمو دکو نکال دیاگیا سب جانتے ہیں کیا قصور تھا،

انہوں نے مزید کہا کہ سیدمراد علی شاہ سے پوری سندھ اسمبلی نفرت کرتی ہے، ان کو کرپشن کرنے کیلئے رکھا گیا ہے، مرادعلی شاہ زرداری کے دوستوں کواربوں روپے نکال کردے سکتا ہے۔