حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال سے متعلق خبروں کی تردید

1140

حریت رہنما سید علی گیلانی کے بیٹے نسیم گیلانی نے والد کے انتقال کی  خبروں کی تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  حریت کانفرنس کے چیئر مین سید علی گیلانی کزشتہ کچھ عرصہ سے شدید بیمارہیں اورچند روز قبل ان کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیر علاج ہیں  جس کے باعث آج شام ان کے انتقال کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم ان کے بیٹے نے انتقال کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اُن کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کو گزشتہ دس سال سے گھر میں نظر بند رکھا ہے۔