وزیر اعظم عمران خان آج رات ترک صدرکا استقبال کریں گے

313

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان دورے پاکستان کے لیے آج رات پاکستان پہنچیں گے جبکہ ترک صدر قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر  رجب طیب اردوان کاروباری شخصیات سمیت اعلی سطح وفد کے ہمراہ دو  روزہ   دورے پر آج  رات پاکستان پہنچیں گے جہاں پر وزیر اعظم عمران خان نور خان  ایئر بیس پر ترک صدر کا استقبال کریں گے۔

ملاقات میں دونوں وزرائے اعظم کے درمیان متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے، ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک، باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا بھی امکان ہے جبکہ ترک صدر 14 فروری کو قومی اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر مشترکہ صدارت بھی کریں گے جبکہ ترک صدر پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ا ہم ملاقاتیں کریں گے۔