عمران مافیا کا ریلیف پیکیج عوام کے لیے “تکلیف پیکیج” ہے: مریم اورنگزیب

234

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکیج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران مافیا کی جانب سے ریلیف پیکیج مزید غریبوں کا معاشی قتل عام کرے گا، عمران مافیا کا ریلیف پیکیج دراصل عوام کے لیے “تکلیف پیکیج” کے مترادف ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران مافیا کا پیکیج جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے لیے “ریلیف پیکیج” ہے، جعلی ریلیف پیکیج سے آٹا، چینی، گھی، بجلی اور گیس مزید مہنگی ہوگی۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا ہے کہ عمران خان لوگ ٹیکس نہیں دے رہے کیونکہ ملک کا وزیراعظم ہی چور ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چور اور کرپٹ مافیا کی وجہ سے ملک اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے، مسئلہ اب پاکستان کا ہے، ملکی معیشت، سیکیورٹی، سلامتی اور سالمیت کا ہے۔