فلپائن نے امریکا سے دفاعی معاہدہ ختم کردیا

298

فلپائن کی حکومت نے امریکا سے دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کی حکومت نے بھی امریکا کا ہاتھ جھٹک دیا ، دفاعی معاہدہ ختم کردیا جس کے نتیجے میں خطے میں امریکی مفادات کو زبردست دھچکا لگا ہے۔

فلپائن کے صدر روڈ ریگودوتیرتے نے امریکا دو 2دہائیوں پر محیط دفاعی معاہدہ ختم کرنے کااعلان کردیا جب کہ وزارت خارجہ نے معاہدے ختم کیے جانے سے متعلق امریکا کو سفارتی سطح پر باضابطہ آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 180 روز میں معاہدہ ختم ہوجائے گا۔

امریکا اور فلپائن کے مابین 20سال قبل ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کی روح سے فلپائن میں امریکی فوجی اڈوں پر تعینات امریکی فوجیوں کو ملکی قوانین سے استثنیٰ حاصل تھا۔