پشاور سے کراچی اسمگل کی جانے والی ایک من چرس ٹرک اورٹیکسی کو قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا ،

476

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈاکس پولیس نے پشاور سے کراچی اسمگل کی جانے والی ایک من چرس برآمد کر کے ٹرک اورٹیکسی کو قبضے میں لے کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ڈاکس نصیر تنولی کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں پشاور سے لائی جانے والی منشیات کی ڈلیوری دینے کے لئے پارکنگ میں کھڑے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ،پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی ایک من چرس کی ڈلیوری لینے کے لئے آنے والے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے منشیات اور ٹڑک و ٹیکسی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔چرس بھیجنے والے نے پشاور سے ٹیکسی ڈرائیور کو فون پر “قالین لےلو” کا کوڈ ورڈز استعمال کیا،پولیس کا کہنا کہ چھاپے سے قبل ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے پکڑے گئے ملزم ٹیکسی ڈرائیور سے پوچھ گچھ کے بعدملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر اور ایس پی کیماڑی ڈاکٹر عمران نے ڈاکس پولیس کو شاباشی دی ہے۔