چین سے پاکستانی طلباء کے انخلاء کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں، زلفی بخاری

556

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی وباہ تباہ کن ہوسکتی۔

تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری نے فرانس کے سفیر مارک بریٹی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین سیاسی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے نئی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔

گفتگو کے دوران فرانسیسی سفیر کا کہنا تھا کہ فرانس کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان سے اپنے شہریوں کے انخلاء پر احتیاطی تدابیر اپنا رہا ہے جس کے جواب میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا فی الحال چین سے اپنے طلباء کے انخلاء کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اپنے موجودہ شہیوں کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔ پاکستان میں کوئی بھی وباہ تباہ کن ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل زلفی بخاری کی چینی سفیر یاؤژنگ سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے سفیر سے درخواست کی تھی کہ چین میں موجود پاکستانی طلباء کا اس وبائی خطرے کے پیش نظر خصوصی خیال رکھا جائے۔