پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی

349

صوبہ خیبرپختون خواہ کے ضلع مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ زخمی ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مردان کے علاقے تخت بھائی آصف کلی میں ٹریننگ اکیڈمی کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں جہازکا پائلٹ بھی زخمی ہوگیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پائلٹ کو طبی امداد فراہم کردی گئی اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ترجمان کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔