عمر ایوب کی سابق صدر کو مسٹر ٹین پرسنٹ کہنے پر پیپلز پارٹی کی ہنگامہ آرائی

362

وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نےسابق صدر آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہنے پر پیپلز پارٹی اور حکومتی ارکان آمنے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہاکہ ایک صدر ہوتے تھے جو مسٹرٹین پرسنٹ مشہور تھے جس پر پیپلز پارٹی کے ارکان طیش میں آگئے اور پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

عمر ایوب کی چیئر کا گھیراؤ کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔پیپلز پارٹی ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑدیں جب کہ رہنما پیپلزپارٹی آغا رفیع اللہ حکومتی ارکان سے گتھم گتھا ہوگئے اور سابق صدر ایوب خان کے خلاف نعرے لگائے۔

ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کل صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا۔