موٹر وے پولیس نے نوری آباد میں ایف ڈبلیو او ماڈل اسکول میں روڈ سیفٹی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا

503

کراچی( اسٹاف رپورٹر)آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی ساو¿تھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان کی زیر ہدایت زیرنگرانی سیکٹر کمانڈر زبیر انور سومرو کے بیٹ نوری آباد کے اندر واقع ایف ڈبلیو او ماڈل اسکول میں ایک روڈ سیفٹی کے اوپر سیمینار منعقد کیا گیا۔

سمینار میں سیکٹر موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انچارج انسپیکٹر سرفراز راجپر نے ملٹی میڈیا کے ذریعے اسکول کے طلباءطالبات ،اسٹاف کوروڈ سیفٹی کے اوپر لیکچر دیا۔سیمینار میں ڈی ایس پی موٹر وے پولیس نوری آباد حنیف عارف ،اسکول پرنسپل آفتاب احمد عباسی ،آپریشن آفیسر عارف لنجار نے شرکت کی۔

موٹروے پولیس ٹیم کی طرف سے طلباوطالبات کو روڈ کراس کرنے کے اصول ،موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی اہمیت ،اوور اسپیڈ سے گریز ،رانگ سائڈ اور ٹیک سے گریز ،سیٹ بیلٹ کی اہمیت ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نقصانات جیسے دیگر سیفٹی اصولوں ،قوانین سے آگاہ کیا۔اسکول انتظامیہ نے موٹروے پولیس کی ایسی کاوش کو سراہا ۔اور اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔