دھاگوں کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی لاکھوںروپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ،

277

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو گولیمار میں قائم دھاگوں کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے موٹر سائیکل، کپڑا اور پلاسٹک کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نیو گولیمار میں رہائشی عمارت میں گراﺅنڈ فلور پرقائم دھاگوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام میں موجود کپڑا اور موٹرسائیکل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق کارخانے میں پلاسٹک، کپڑا اور دیگر چیزیں موجود تھیں جو جل کر خاکستر ہوگئیں، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس کے سبب کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، دوسرے اور تیسرے فلور پر رہائش پذیر افراد نے آگ سے عمارت میں پھیلنے والے دھوئیں کے باعث چھتوں پر جاکر خود کو محفوظ کیا۔آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاک ہوگیا جبکہ ایک موٹر سائیکل کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔