پاکستان کو کرپشن فری بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ، فروغ نسیم

428

اسلام آباد: وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں لوگ کرپشن کو شکست دینا چاہتے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہماری مجبوری تھی کیونکہ معیشت  ہمیں برے حال میں ملی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان کو کرپشن فری بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ  موجودہ حکومت شفاف ترین ہےہم چینی اور آٹا مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ایم کیو ایم حکومت میں ہے خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے حق کی بات کی تاہم حکومت کے جانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مریم نواز سے متعلق انکا کہنا تھا کہ مریم والد کی تیمارداری کے لیے جانا چاہتی ہیں لیکن قانونا میں اسکی کوئی گنجایش نہیں، وفاقی حکومت مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی مخالفت کرے گی۔ فروغ نسیم نے کہا مریم کی ہائی کورٹ سے ضمانت ہوئی تو حکومت سپریم کورٹ جائے گی۔

وزیر قانون نے کہا کہ  سر عام پھانسی کا قانون کسی صورت منظور نہیں کیا جائے گا جبکہ سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے لیے کوئی قانون سازی نہیں ہو رہی۔