محکمہ کسٹمز نے60لاکھ مالیت کا15ہزار کلو گرام اجینو موتو ضبط کر لیا ،

181

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے لاکھوں روپے مالیت کے اجینوموتوکی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق پریونیٹوکلکٹریٹ کو اطلاع ملی کہ کوئٹہ سے کراچی اجنیوموتوکی بڑی مقداراسمگل کر کے کراچی میں قائم میسرزپاک انٹرنیشنل گڈزٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام میں ذخیرہ کی گئی ہے اوراس کو کراچی کے مختلف گوداموں میں منتقل کیاجارہاہے جس پر کلکٹرپریونٹیوکی ہدایات پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم نے گودام پر چھاپہ مارکر60لاکھ روپے مالیت کا15ہزارکلوگرام اجینوموتوضبط کرلیاہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آ ف پاکستان کی جانب سے 2018میں مضرصحت ہونے کے باعث اجینوموتوکی درآمدواستعمال پر پابندی کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس کے بعد چائناسے درآمدکئے جانے والے اجینوموتوکے کنسائن منٹس کی کلیئرنس روک دی گئی تھی لیکن اس کے باوجوداجینوموتوغیرقانونی طورپر پاکستان لایاجارہاہے