بھارتی فوج میں ناقص انتظامات کا بھانڈا پھوٹ گیا

279

کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ نے بھارتی فوج میں ناقص انتظامات کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

بھارتی ایوان بالا میں پیش کی گئی سی اے جی کی رپورٹ نے سیاچن پر تعینات بھارتی فوج کی حالت زار آشکار کردی۔

رپورٹ کے مطابق سیاچن پر تعینات بھارتی فوجیوں کو خوراک اور وردی کی کمی کا سامنا ہے، فوج برفانی علاقے کے خاص قسم کے گاگلز سے محروم ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجیوں کے پاس مخصوص جوتے بھی نہیں ہیں اور مخصوص رہائشی انتظامات کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ فوجیوں کو مناسب راشن بھی فراہم نہیں کیا جا رہا۔