سید علی گیلانی کی طبعیت ناساز

686

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی طبعیت انتہائی ناساز ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سید علی گیلانی کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ سینے میں انفکشین کے باعث وہ شدید علیل ہیں جبکہ بیماری کے باعث چل پِھر بھی نہیں پارہے ہیں ۔

حریت قیادت اور اَن کے قریبی ساتھیوں نے دنیا بھر میں نمائندگی کرنے والے” سید علی گیلانی” کیلئے دعا کی درخواست کی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بزرگ حریت رہنماء نے پاکستانیوں نام جاری پیغام میں کہا تھا کہ کشمیری اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کیلئےجدو جہد کر رہے ہیں جو کہ پاکستان کی صورت میں اُن کے سامنے موجود ہے۔

مزید پڑھئیے: سید علی گیلانی کا پاکستانیوں و کشمیریوں کے نام پیغام

انھوں نے پاکستان کو اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت قرار دیتے ہوئےکہا تھا کہ اس نعمت کو حاصل کرنے میں ہمیں اپنی پوری زندگی بھی جدوجہد کرنی پڑے تو ہم اس سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ پاکستان ہی ہمارا نعرہ، یہی ہمارا مقصد ہے اور یہی ہماری منزل ہے اور ہم اپنی منزل حاصل کر کے دم لیں گے۔