مریض لانے والی نجی فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ڈرائیور کو اسلحہ کے زورپرلوٹ لیا

430

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں اسپتال سے مریض لانے والی نجی فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ڈرائیور کو اسلحہ کے زورپرلوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس کی رسمی کارروائیوں کا بھانڈا بیچ چوراہے پرپھوٹ گیا۔

شہرکی مرکزی شاہراہوں پر شہریوں سے لوٹ مارکے واقعات کے بعد اب بے لگام اسٹریٹ کرمنلز جان بچانی والی ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنانے لگے۔سچل تھانے کے علاقے گلستان جوہربھٹائی آباد میں125 موٹرسائیکل پرسوار3 مسلح ڈکیتوں نے نجی فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ڈرائیورکواسلحے کے زور پرلوٹ لیا۔

ایمبولینس کا ڈرائیور اسپتال سے مریض کولے کراس کی رہائش گاہ بھٹائی آباد پہنچا تو اسے اس کے موبائل فون، نقدی دیگر سامان سے محروم کردیا گیا۔متاثرہ ایمبولینس کے ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ڈرائیور عبدالرشید نے بتایا کہ ڈاﺅاسپتال سے مریض کو لے کر بھٹائی آباد چھوڑنے گیا،جہاں موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے میراموبائل فون،نقدی اور دیگر سامان لوٹا اور فرار ہوگئے۔

ڈرائیورعبدالرشید کے مطابق واردات کی رپورٹ درج کرائے سچل تھانے گیا تو پولیس نے چھینے گئے موبائل کا ڈبہ مانگ گا، پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ چھینے گئے موبائل فون کا ڈبہ لاﺅ گے تو ہم کچھ کریں گے۔