زمین کی اصل قیمت سے زیا دہ ڈی سی ریٹ کا نفاذ ظلم ہے،میاں اسلم

685
اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کررہے ہیں

لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہاہے کہ اسلام آباد میں زمینوں کی خر ید وفروخت پر حد سے زیا دہ ڈی سی ریٹ کا نفاذ ظالمانہ اقدام ہے ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد میں زمینوں کے نئے اور قابل عمل ریٹ کا تعین رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی مشاورت سے کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں زمینوں کی اصل قیمت سے زیادہ ڈی سی ریٹ کا مقرر ہو نا عوام کا معاشی استحصال اور رئیل اسٹیٹ سیکٹرکو تباہ کر نے کے مترادف ہے ۔ڈی سی ریٹ کے نفاذسے ملک میں خرید وفروخت کی سر گر میاں ماند پڑ جا ئیں گی اور تعمیرو ترقی کا پہیہ رک جا ئے گا ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کے اس فیصلے سے تنخواہ دار اور متوسط طبقے کے لیے گھر کے لیے جگہ کا حصول انتہائی مشکل ہو گیا ہے جبکہ دوسری طرف ملک میں رئیل اسٹیٹ کاکاروبار تباہ ہو کر رہ گیا ہے ۔ حکو مت کے اس فیصلے سے رئیل اسٹیٹ کے ساتھ منسلک46صنعتیں بھی بُری طر ح متا ثر ہو ئی ہیں جس کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری اور غر بت میں مزید اضا فہ بھی ہوا ہے اور ملک میں تعمیراتی سر گر میاں بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکو مت کے مشیروں نے حکو مت کو معاشی محاذ پر چاروں شانے چت کر دیا ہے،پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے اپنی ہی حکو مت کے خاتمے کی دُعائیں مانگ رہے ہیں ۔