سندھ اور وفاق شہر میں بگاڑ پیدا کررہے ہیں، میئر کراچی

366

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ میں چلا جاتاتو  میری جگہ ایڈمنسٹریٹر لگادیا جاتا اور جس طرح پورے سندھ میں بندر بانٹ ہورہی ہے اسی طرح یہاں بھی ہو رہا ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سب پیسے بنانے آتے ہیں  جبکہ  عمران خان صاحب  وعدے کرتے ہیں لیکن  دیتے کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے سب کو  پیسے چاہیں لیکن جب دینے کی باری آتی ہے دوکروڑ کے منصبوبے پر ایک کروڑ ملتا ہےباقی کھالیا جاتا ہے، کیا پارکنگ کے پیسے سے کیا کراچی چلے گا؟میں نے عمرا ن خان  کے ساتھ یہ ساری باتیں کی ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ جب تک کچرے کا مسئلہ حل نہیں ہوتا نالے صاف نہیں رہ سکتے،ہم سے غلطیاں ہوئی اس بات کا اقرار کرتا ہوں۔

 میئر کراچی  کا کہنا ہے کہ مستعفی ہو جاؤں تو آپ کو پتہ نہ لگتا کہ سندھ اور وفاق شہر میں بگاڑ پیدا کررہے ہیں، اپر سے نیچے تک سسٹم خراب ہے۔