خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر اس کے اور منگیتر کے خلا ف ہی مقدمہ درج کر لیا گیا ،

752

کراچی ( ا سٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ۔ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ کمپنی میں کام کرنے والے ملازم فراز نے فاطمہ نامی لڑکی کو مبینہ طور ہراساں کیا،

متاثرہ لڑکی فاطمہ کا کہنا ہے کہ میں پچھلے4 ماہ سے اس کمپنی میں نوکری کر رہی تھی،فراز نے مجھے غیر اخلاقی میسج کئے اور مجھ سے مبینہ طور پر جنسی تعلقات رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا،مجھ سمیت متعدد لڑکیوں کے ساتھ فراز نامی شخص اسی طرح کرچکا ہے، میرے انکار پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے،میری اعلی حکام سے انصاف کی اپیل ہے کہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے،

پولیس کے مطابق فاطمہ نامی لڑکی نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی جہاں سے اسے ملازمت سے نکال دیا گیا تھا،متاثرہ لڑکی اپنے واجبات لینے دفتر گئی تھی جہاں جھگڑا ہوا اور متاثرہ خاتون کی جانب سے بھی دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی،متاثرہ خاتون کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ خاتون کی جانب سے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے پر بھی خاتون کے منگیتر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔