شہداء کےخون کا بدلہ لیا جائے گا، اردوان

308

ادلب: شام میں جاری ترک افواج کی کرد ملیشا کے خلاف کارروائی کے دوران اسدی افواج نے ترک فوج پر دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق شام میں جاری ترکی کے فوجی آپریشن کے دوران بشار الاسد کی فوج نے ترک فوجیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد ترک فوجی جاں بحق ہوگئے ۔

بشاالاسد کی  فوجی کارروائی کے بعدترک صدر کی زیر قیادت  اعلی سطح کا اجلاس بلایا گیا اور ادلیب میں اضافی ترک فوجیوں کو روانہ کرتے ہوئے شہداء کےخون کا بدلہ لینے کیلئے اور حملوں کا منہ توڑ جواب دیئے جانے کا اعلان کیا۔

رجب طیب اردوان نے اجلاس میں سرحدی تحفظ کے قیام کو یقینی بنانے اور مہاجرین کیلئے دروازے کھلے رکھنے کاکہا ۔

دوسری جانب ضلع دیاربکر اور قبان میں دہشت گر تنظیموں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں ترک اسپیشل پولیس فورس حصہ لے رہی ہے۔