تعلیمی سیشن میں اضافے کے لیے اسکول  طلبہ کا احتجاج

402

کراچی: پریس کلب کے باہر تعلیمی سیشن کی مدت میں اضافے کے لیے  طلبہ اور  پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ تعلیمی سیشن کو اپریل سے شروع کرنے کے لیے پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن( پی ایس ایم  اے) نے اسکول کے طلبہ کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔

اس موقعے پر چیئرمین پی ایس ایم  اے شرف الزمان کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے جبکہ مارچ میں تعلیمی سال ختم کرنے کی اجازت دی جائے۔

نجی اسکولوں کے سینکڑوں طلباء کی جانب سے پریس کلب کے باہراحتجاج میں حصہ لیا گیا جبکہ انکا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم نے تعلیمی سیشن کو ساتھ ماہ کردیا ہے جو امتحانات کی تیاری کے لیے بہت کم وقت ہیں۔

پی ایس ایم  اے  اور طلبہ کی جانب سے محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ  تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کرکے 31مارچ کو ختم کرنے کی اجازت دی جائے۔