پرویز خٹک، فواد چوہدری، علی امین سمیت کئی وزراء کی ریلیف پیکج کی مخالفت

553

وفاقی کابینہ نےمہنگائی میں کمی کیلئے 15 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے تاہم پرویز خٹک، فواد چوہدری، علی امین گنڈا پور سمیت کئی وزراء نے پیکج کی مخالفت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلوں کی منظوری دیتے ہوئے وفاقی کابینہ نے 15ارب روپے کےریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیر برائے کشمیر، گلگت و بلتستان امور علی امین گنڈا پور سمیت کئی وزراء نے یوٹیلٹی اسٹورز پیکج  کی مخالفت کی۔

مخالف وزراء کا مؤقف تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو اربوں روپے دینے کے بجائے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں،تاہم وزراء کی تنقید کے باجود کابینہ نے 15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور کر لیاگیا۔